ہماری مشترکہ ذمہ داری:غلط معلومات کو
بے اثر بنانا

العربية | 中文 (中国) | English | Français | فارسی | PortuguêsРусский | Español | Українська 
ہم اس پیج کو تازہ ترین بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کو تازہ ترین معلومات دستیاب ہوں، برائے مہربانی اس پیج کا انگریزی متن والا پیج دیکھیے۔

“دنیا میں سچ ہوتے ہیں اور جھوٹ ہوتے ہیں۔ جھوٹ اقتدار اور منافعے کی خاطر بولے جاتے ہیں۔ شہریوں کی حیثیت سے، امریکیوں کی حیثیت سے، اور خاص طور پر ایسے لیڈروں کی حیثیت سے جنہوں نے اپنے آئین کا پاس کرنے اور اپنی قوم کی حفاظت کرنے کا عہد کر رکھا ہے، ہم سب کا یہ فرض اور ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم سچ کا دفاع کریں اور جھوٹ کو شکست دیں۔”

جوزف آر بائیڈن جونیئر
امریکہ کے صدر

غلط معلومات پھیلانے کا شمار کریملن کے سب سے اہم اور دور رس ہتھیاروں میں ہوتا ہے۔ روس نے غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے ایک ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے معلومات کے ماحول میں دائمی مخاصمانہ مقابلے کے تصور کو عملی شکل دی ہے۔ یہ ماحولیاتی نظام کریملن کے پالیسی اہداف کو تزویراتی انداز سے فروغ دینے کے لیے جھوٹے بیانیے گھڑتا اور پھیلاتا ہے۔ جھوٹ کے اس منبعے کے لیے کوئی موضوع ممنوع نہیں ہے۔ انسانی حقوق اور ماحولیاتی پالیسی سے لے کر قتل وغارت گری اور شہریوں کو ہلاک کرنے والی بمباریوں کی مہموں تک، روس کی مذموم اصولوں کی کتاب کے مطابق ہر چیز جائز ہے۔

چونکہ سچ کریملن کے حق میں نہیں ہوتا اس لیے روس کی انٹیلی جنس سروسز ایسی ویب سائٹیں بناتی ہیں، انہیں ذمہ داریاں سونپتی ہیں اور ان پر اثر انداز ہوتی ہیں جو جھوٹ پھیلانے اور اختلاف کے بیج بونے کے لیے خبررساں اداروں کا روپ دھارے ہوتی ہیں۔ غلط معلومات معاشروں کو غیر مستحکم کرنے اور ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے زمین ہموار کرنے کا ایک تیز اور کافی حد تک سستا طریقہ ہیں۔ لاتعداد بار ان مذموم سرگرمیوں میں روس کے ملوث ہونے کے انکشافات کے باوجود، روس بین الاقوامی اصولوں اور عالمی استحکام کے خلاف کام کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹیں

24 اگست 2023

24 اپریل 2023

کریملن کی وفادار پیامبر اور روس کی غلط معلومات پھیلانے اور پراپیگنڈہ کرنے والے پرچوش ترین افراد میں شمار ہونے والی، ماریا زاخارووا 2015 سے روسی وزارت خارجہ (ایم ایف اے)  کی ترجمان چلی آ رہی ہیں۔ فروری 2022 میں روس کے یوکرین پر بڑے پیمانے پر کیے جانے والے بلا اشتعال حملے سے قبل زاخارووا نے روس کے جنگی منصوبوں کا انکار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور جب مغربی میڈیا اس انکار کے برعکس رپورٹنگ کر رہا تھا تو وہ اس پر تواتر سے غلط معلومات پھیلانے کے الزامات لگاتی رہیں۔  

16 مارچ 2023

یوکرین پر فروری 2022 کے مکمل حمل کے بعد سے روس کے غلط معلومات اور پراپیگنڈے کے ماحولیاتی نظام نے حیاتیاتی ہتھیاروں کے بارے میں اپنی غلط معلومات کے حجم اور شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔ روس کی یوکرین پر اپنے حملے سے توجہ ہٹانے کی یہ ایک ناکام کوشش ہے اور اس کا مقصد یوکرین کی بین الاقوامی حمایت میں کمی لانا اور ایک ناقبل جواز جنگ کا جواز مہیا کرنا ہے۔ ماسکو کوئی قابل اعتبار ثبوت فراہم کیے بغیر حیاتیاتی ہتھیاروں کی غلط معلومات پھیلانا جاری رکھے ہوئے ہے۔  

خلاصہ: پین افریقہ کے حق میں اٹھنے والیں بہت سی خود ساختہ آوازوں کا تعلق امراء شاہی کے رکن یوگینی پریگوژن کے افریقہ میں اثرو رسوخ کے حامل نیٹ ورک سے ہے جبکہ پریگوژن بذات خود پابندیوں کی زد میں ہے۔ اِن آوازوں کے ذریعے افریقہ کے ساحل کے پورے خطے میں زیادہ سے زیادہ روسی اثر و رسوخ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پریگوژن کی اِس کوشش کا ظاہری مقصد افریقی اقوام کے درمیان وسیع تر بھائی چارے اور تعاون جیسے پین افریقی آدرشوں کی حمایت کرنا ہے۔ مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اس کوشش کا مقصد ویگنر کی افریقہ کے قدرتی وسائل کو بلا روک ٹوک استعمال کرنے کی کوشش میں مدد کرنا ہے۔   

آر ٹی اور سپتنک جیسے روس کی سرکاری ملکیت اور ریاستی ہدایات کے تحت چلنے والے میڈیا کے ادارے اِن فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں کہ روس کو اپنی خارجہ پالیسی کو آگے بڑھانے کے لیے غلط معلومات کا کس طرح استعمال کرنا ہے۔ سرکاری ملکیت اور ریاستی ہدایات کے تحت چلنے والے یہ ادارے روسی بیانیے کو غیر ملکی سامعین تک پھیلاتے ہیں، اور روسی انٹیلی جنس سروسز سے وابستہ ویب سائٹوں سمیت روس کے غلط معلومات کے ماحول کے دیگر ستونوں کے مواد کو باقاعدگی سے بڑہاوا دیتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے گلوبل انگیجمنٹ سینٹر [بین الاقوامی تعامل کے مرکز] کی ” کریملن کی مالی امداد سے چلنے والا میڈیا: آر ٹی اور سپتنک کا روس کے غلط معلومات پھیلانے اور پراپیگنڈے کے ماحول میں کردار” کے عنوان سے جاری کی جانے والی رپورٹ کریملن کے زیر کنٹرول ایسی تنظیموں کو بے نقاب کرتی ہے جو آزاد میڈیا کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے گلوبل انگیجمنٹ سینٹر نے اگست 2020 میں “غلط معلومات پھیلانے اور پراپیگنڈے کے ماحول کے روسی ستون” کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں روس کے غلط معلومات اور پروپیگنڈے کے ماحولیاتی نظام کے پانچ ستونوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ میڈیا میں  گہرا اثر پیدا کرنے کے لیے یہ ستون کس طرح کام کرتے ہیں۔ اس رپورٹ میں خاص طور پر یہ تفصیلات بیان کی گئی ہیں کہ کسی ایک ستون کے حربے، پراکسی ذرائع، بدنیتی پر مبنی مواد کو نمایاں کرنے اور جھوٹ کا یقین دلانے کے لیے دوسرے ستونوں کے ساتھ مل کر کس طرح کام کرتے ہیں۔ یہ رپورٹ فرانسیسی، ہسپانوی، پرتگالی، روسی اور عربی زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔ 

غلط معلومات کے توڑ کے مضامین

گلوبل انگیجمنٹ سینٹر کے غلط معلومات کے توڑ کے مضامین میں سیکھے گئے اسباق کا خلاصہ بیان کیا جاتا ہے اور اس مسئلے  پر کام کرنے والے نوواردوں کے فائدے کے لیے غلط معلومات کے توڑ کے لیے اگلی صفوں میں کام کرنے والوں کے تجربات کی بنیاد پر بتایا جاتا ہے کہ ان کا مقابلہ کیسے کیا جائے۔ مضامین کے گزشتہ ایڈیشنوں میں مندرجہ ذیل مضامین شامل ہیں اور یہ ہسپانوی، روسی اور فرانسیسی زبانوں میں دستیاب ہیں۔ 

17 اگست 2023

روس کے پھیلائے گمراہ کن مغالطے ان ٹھوس حقائق کو چھپا نہیں سکتے کہ (1) پابندیوں کا اطلاق روس کی اناج کی تجارت پر نہیں ہوتا، (2) کم آمدنی والے ممالک کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں یوکرین کے اناج کا اہم کردار ہے، (3) روس یوکرین کے اناج کی ترسیلات کا متبادل نہیں ہو سکتا، (4) کریملن اس سے کہیں بڑی مقدار میں اناج کو برباد کر رہا ہے جتنی اس نے عطیہ کرنے کی پیشکش کی ہے، اور (5) روزانہ بڑی تعداد میں روس کے میزائل اور ڈرون دانستہ اس اہم نظام کو نشانہ بناتے ہیں جو یوکرین کے اناج کو باقی دنیا تک پہنچانے اور خوراک کی قیمتیں مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ مضمون اس بات پر توجہ مرکوز کرتا ہے کہ خوف کو غلط معلومات پھیلانے میں کس طرح اور کیوں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ لوگوں کے غیر معقول خوف کی نشاندہی کرنے سے اِن جھوٹے بیانیوں کا مقابلہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس میں نیمسٹوف کے قتل کے بعد انٹرنیٹ ریسرچ ایجنسی (آئی آر اے) کی ٹرول فیکٹری کو دی گئیں ہدایات کے بارے میں دستاویزی ثبوت، اور سکریپال اور ناوالنی کو زہر دینے کے بعد شدید قسم کے پروپیگنڈہ/غلط معلومات پھیلانے کے دعوے بیان کیے گئے ہیں۔

روس کے بنیادی اہداف مخالفین کو استعمال کرنا اور انہیں کمزور کرنا ہیں۔ مخالفین کو کمزور کرنے کے اہم حربوں میں ان کو بدنام کرنا، انہیں تقسیم کرنا، غیر مسلح کرنا اور اُن کے حوصلے پست کرنا شامل ہیں۔ روسی حکام غلط معلومات کے پھیلانے کو اس کے طویل مدتی، اور مجموعی اثرات کی وجہ سے اہمیت دیتے ہیں۔

یہ لیتھوینیائی مسلح افواج کے سٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مفصل تجزیے اور لیتھوینیائی این جی او ‘ ڈی بنک ای یو’ کے تجزیوں کی بنیاد پراِن امور کا ایک جامع تجزیہ ہے کہ روس کس طرح ممکنہ سامعین کو علیحدہ گروپوں میں تقسیم کر کے ہدف بناتا ہے اور ہر ایک گروپ کے لیے انفرادی مرکزی موضوعات تیار کرتا ہے۔ یہ تجزیہ اُن دیگر حکومتوں یا تنظیموں کے لیے ایک سانچے کا کام دے سکتا ہے جو اپنے ممالک کے لیے اسی طرح کے تجزیے کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

کے جی بی کی پرانی دستایزات سے حاصل والے ثبوتوں سے پتہ چلتا ہے کہ کے جی بی نے 1980 کی دہائی کے اوائل میں کس طرح غیر ملکی حکومتوں کے فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوششیں کیں۔ نظروں سے اوجھل رہنے والے یہ ثبوت غلط معلومات کے بارے میں ناقابل تردید معلومات فراہم کرتے ہیں۔ کے جی بی کے زیر کنٹرول پیامبروں نےغیر ملکی رہنماؤں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوششیں کیں کہ اگر وہ سوویت یونین مخالف پالیسیوں پر عمل کریں گے تو انہیں”خوفناک نتائج” کا سامنا کرنے پڑے گا۔ اس بات پر آج بھی یقین نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں کہ آج کل وہی طریقے استعمال نہ کیے جاتے ہوں۔

اکثریتی طور پرامریکی حکومت کے فعال اقدامات کے بین الاداراتی گروپ کے سر یہ سہرا باندھا جاتا ہے کہ اس نے 1980 کی دہائی کے اواخر میں سوویت یونین کی گھٹیا، کھلم کھلی، اور امریکہ مخالف غلط معلومات کو روکا۔ اس مضمون میں اس گروپ کی کامیابی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ اُن اسباق کا ذکر بھی کیا گیا ہے جو آج کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ 2010 کی دہائی کے اوائل میں غلط معلومات پھیلانے کے ایک بین الاقوامی نظام کی تشکیل کی خاطرایس وی آر کے زیرکنٹرول سٹریٹیجک کلچر فاؤنڈیشن نے گلوبل ریسرچ (کینیڈا میں قائم ایک انتہائی بائیں بازو کی ویب سائٹ) اور دا فورتھ (بیجنگ میں قائم ایک گمنام ویب سائٹ) کے ساتھ کس طرح شراکت کاری کی۔

اس مضمون میں بتایا گیا ہے کہ روسی فارن انٹیلی جنس سروس (ایس وی آر) ایک جعلی آن لائن جریدے ‘سٹریٹیجک کلچر فاؤنڈیشن’ کے ذریعے مغرب میں اٹھنے والی غیر اہم آوازوں کو کس طرح بڑہاوا دیتی ہے۔

روس اور چین کے جھوٹے دعوے کہ کورونا وائرس ایک امریکی حیاتیاتی ہتھیار ہے، امریکی حیاتیاتی جنگ کے 70 سال پرانے جھوٹے دعووں کا تسلسل ہے۔

اس میں جھوٹ کو بے نقاب کرنے کے گُر، بدنام کرنے کی اہمیت، کہانیاں سنانا، انجمنوں کی طاقت کو پہچاننا؛ سچ کے جھوٹ کا بہترین مقابلہ کرنے کے طریقوں کا ذکرکیا گیا ہے۔

اس میں سماجی سائنس کی اُس غلط دریافت کی بات کی گئی ہے جس سے2007 سے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کی کوششوں میں رخنے پڑنے شروع ہوئے۔

غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے تین بنیادی طریقے ہیں: 1) جیسا کہ لیتھوینیا میں کیا جاتا ہے،غلط معلومات کے پھیلنے سے پہلے اُن میں کیے جانے والے دعووں کی تردید کرنا؛ 2) “جوابی الزام” کا ایک ایسا لائحہ عمل جس میں غلط فہمیوں کے جڑ پکڑنے کے بعد غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے؛ 3) “کاؤنٹر برانڈ” کا ایک ایسا لائحہ عمل جو گمراہ کن معلومات پھیلانے والے کے جھوٹے دعوؤں کو ختم کرنے کے طریقے کے طور پر اُس کی غلط حرکتوں کو بے نقاب کرنے پر زور دیتا ہے۔

لیتھوینیائی این جی اوز غلط معلومات کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ سے قبل، ان پر نظر رکھنے، تحقیق کرنے اور انہیں بے نقاب کرنے کی خاطر الگورتھم، رضا کار محققین، اور میڈیا کے ساتھ مضبوط تعلقات کے استعمال کے طریقے اپناتی ہیں۔

وسائل

ماضی کا شائع شدہ مواد

U.S. Department of State

The Lessons of 1989: Freedom and Our Future